Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کی جانب سے سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - May 12, 2022

چین اور پاکستان کی جانب سے سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔

.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری تعمیرو ترقی کے سفر کوتیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کے سلسلے کو آگے بڑھانے بالخصوص سی پیک خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کی منتقلی کا خواہاں ہے۔انہوں نے پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی، صنعت کاری، سماجی و اقتصادی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں سی پیک کے کردار کو سراہا۔ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں ہونے والے المناک سانحے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on چین اور پاکستان کی جانب سے سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …