Home Opinion Editorials in Urdu چین اور پاکستان کی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے،چینی سفیر نونگ رونگ

چین اور پاکستان کی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے،چینی سفیر نونگ رونگ

.

پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے لکھا ہے کہ وزیراعظم لی کی چیانگ نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے  ٹیلیفونک گفتگو  کی اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صدر شی جن پنگ نے رواں سال فروری میں بیجنگ میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ 21 مئی کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پہلی بار چین کا دورہ کریں گے۔ اپنے مضمون میں  چینی سفیر نونگ رونگ نے مزید کہا  ہےکہ صدر شی جن پنگ کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی بدولت  سی پیک کو تمام سمتوں میں وسعت دی گئی ہے۔ 25.4  ارب ڈالر کے کل  لاگت  سے دونوں فریقوں نے  ارلی ہارویسٹ 70 منصوبوں میں سے 46 کو شروع یا  مکمل کیا ہے۔ انہوں نے  مزید کہا ہے کہ سی پیک  نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جو کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔  پاکستان میں چینی کارکنوں، اداروں اور منصوبوں کے لیے بہتر حفاظتی تحفظ کے لیے ہدفی اقدامات کی ضرورت ہے  جبکہ چین اور پاکستان کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور رہنماؤں کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام  اٹھانے چاہیے ۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ 70 سال قبل چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے آغاز سے لے کر اب تک بین الاقوامی حالات چاہے کتنے ہی تبدیل ہوئے ہوں، دونوں ممالک نے ہمیشہ خلوص کا مظاہرہ کیا ہے اور خوشی اور غم میں  ایک دوسرے کے برابرشریک رہے ہیں۔

Comments Off on چین اور پاکستان کی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے،چینی سفیر نونگ رونگ

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔