چین اور پاکستان کےمندوبین کے درمیان اجلاس کا انعقاد۔۔۔۔وزیر اعظم پاکستان کی چینی صدر سے ملاقات۔۔۔۔
چین اور پاکستان کےمندوبین کے درمیان اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہےجس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چینی صدر شی جنگ پنگ بھی موجود ہیں۔پاکستانی مندوبین کی قیادت وزیر اعظم عمران خان کر رہے ہیں اور اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی کابینہ کے کئی اراکین موجود ہیں۔جبکہ چین کی جانب سے وزیر خارجہ وانگ ژی،نائب وزیراعظم ہو چھون ہوااور دیگر وزارء شریک ہیں۔اس اجلاس میں چینی صدر شی جنگ پنگ مختلف امور پر پاکستانی مندوبین سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…