Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کے بنکاری کا شعبہ باہمی مفاد عامہ کے لئے مل کر کام کرے گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 3, 2019

چین اور پاکستان کے بنکاری کا شعبہ باہمی مفاد عامہ کے لئے مل کر کام کرے گا۔۔۔۔

پاکستان اور چین سی پیک منصوبہ کے اگلے مرحلے کے تحت دیگر شعبوں کی طرح بنکاری کے شعبے میں بھی باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔گوادر پرومیڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی قیادت کے مابین طے پانے والے عہد و پیماں اور باہمی مفاد کے حصول میں تجارتی شعبہ نہایت کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔چین کے اہم مالی ادارے جن میں بی او سی،آئی سی بی سی، ایگزم اور سی ڈی سی شامل ہیں یہ ادارے اہم سٹریٹیجک مقابلے کا حصہ بنے ہیں جس میں وہ چینی تجارتی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں معاونت فراہم کرکے اپنے کاروبار کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ اسی طرح پاکستانی بنک جن میں ایس بی پی، ایچ بی ایل، یو بی ایل، الائیڈ اور یو فون شامل ہیں۔ یہ ادارے بھی چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سے مالی باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے سے ارمچی اور بیجنگ میں اپنی نئی شاخوں کا آغاز کریں گے۔جس کے لئے ان اداروں کو سائننگ کرنسی ایگریمنٹ اور یوان ٹرانزیکشن کے اجازت ناموں کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔