Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کے درمیان بین الملکی باہمی تعلقات مشترکہ مفادات کے حامل ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، ڈاکٹر طلعت شبیر۔
Latest News Urdu - March 14, 2021

چین اور پاکستان کے درمیان بین الملکی باہمی تعلقات مشترکہ مفادات کے حامل ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، ڈاکٹر طلعت شبیر۔

.

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک سٹیڈیز اسلام آبادکےچائینہ پاکستان سٹیڈی سنٹر کےڈائریکٹر اور مصنف ڈاکٹر طلعت شبیر نے اسلام آباد اور بیجنگ میں بیک وقت منعقدہ ورچوئل تقریب پر روشنی ڈالی ہےجس میں پاکستان اور چین کے مابین 70 سال کے سفارتی تعلقات کی مناسبت سے پہلے پروگرام کا انعقاد کرکے تقریبات کا باقائدہ آغاز کیا گیا اور اس کا افتتاح پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے کیا۔ وہ مزیدلکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کا ماضی شاندار رہا ہے اور انہوں نے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ مزید برآں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کا باہمی تعاون اور دوستی کے لئے کردار قابلِ تعریف ہے۔ ڈاکٹر شبیر نے مزید کہا ہےکہ چین پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔ چین نے ہمیشہ سیاسی ، تزویراتی اور معاشی میدان میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ سے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے اور سی پیک نے پاکستان کو چین کے ساتھ وسیع پیمانے پر بی آر آئی کے ساتھ مربوط کیا ہے جو ان دونوں کو مستقبل میں بھی جوڑے رکھے گا۔ وہ لکھتے ہیں کہ جو بات خاص اہمیت کی حامل ہے وہ یہ ہے کہ دونوں ملکوں نے عقائد کے نظام ، سیاسی نظریے اور سماجی و ثقافتی وابستگی میں مختلف ہونے کے باوجود کیسے بین الملکی تعلقات استوار کیے ہیں اور اس سے بڑا جوہر پیدا ہوسکتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کو اپنی ہمہ وقتی اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھنی چاہئے۔

Comments Off on چین اور پاکستان کے درمیان بین الملکی باہمی تعلقات مشترکہ مفادات کے حامل ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، ڈاکٹر طلعت شبیر۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …