Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز
Latest News Urdu - December 12, 2023

چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز

.

نگران وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ یہ بات انہوں نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران کہی۔ وزارت تجارت کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز کے ہمراہ اس وقت چین میں 20سے زائد پاکستانی کاروباری افراد شامل ہیں اور یہ دورہ اکتوبر میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے چین کے دورے کے بعد ایک اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔ نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں وفد نے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کی جس میں پاک چین تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے سمیت باہمی تعاون کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔دورہ چین کے دوران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے چائنہ چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل کے چیئرمین مسٹر ژانگ زنمن سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل کی تجارت کو فروغ دینے بالخصوص تجارتی عدم توازن کو دور کرنے پر زور دیا گیا.

Comments Off on چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …