چین اور پاکستان کے درمیان پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ انڈسٹریل ٹیکنیشن کالج (بی آئی ٹی سی) اور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، رسول (پی یو ٹی، رسول) نے سسٹر کالج روابط کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیتی تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔دونوں اداروں نے اس مفاہمت نامے میں اساتذہ کی تربیت اور مطالعاتی دوروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت میں تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…