Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کے لیے”دو اہم سیشنز 2022″کی اہمیت
Latest News Urdu - March 10, 2022

چین اور پاکستان کے لیے”دو اہم سیشنز 2022″کی اہمیت

.

چائنا اکنامک نیٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)، جنہیں “دو شیشنز” بھی کہا جاتا ہے چین کے اقتصادی، سیاسی اور سفارتی ایجنڈوں اور مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں۔چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے 5 مارچ کو بیجنگ میں 13ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے دن کہا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کی اشیا اور خدمات کی درآمدات میں فعال طور پر اضافہ کرے گا۔ یہ پاکستان کو کاروبار کے توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بناتے ہوئے برآمدات کی مدد سے ترقی حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین اور پاکستان کے درمیان اشیا کی تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

Comments Off on چین اور پاکستان کے لیے”دو اہم سیشنز 2022″کی اہمیت

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …