چین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،چینی سفیر نونگ رونگ
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستان چائینہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی سی ایف اے) خیبر پختونخوا چیپٹرز پاک چین فرینڈشپ ٹری پلانٹ ڈرائیو 2021 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے چین کے ساتھ دوستی کے یادگار کے طور پر پشاور میں ایک باغ کے قیام کی تجویز پیش کی اور پشاور کے ساتھ چین کے صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی کے ساتھ سِسٹر سٹی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔چینی سفیر نے ان تجاویز کی تعریف کی اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کو ممکن بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …