چین بھینس کے دودھ کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔
.
چین پاکستان زرعی اور صنعتی تعاون انفارمیشن پلیٹ فارم (سی پی اے آئی سی) سے گفتگو کرتے ہوئے رائل گروپ کے صدر چن یئی نے کہا کہ بھینس کےدودھ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے چین پاکستان میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ لگانے کا خواہاں ہے۔ مزید برآں پاکستان میں چینی سفارت خانے کے زرعی کمشنر گو وین لینگ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے بڑا دودھ تیار کرنے والا چوتھا ملک ہے جس میں بھینس کا دودھ 60 فیصد ہے۔ وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے جانوروں کے کمشنر ڈاکٹر خورشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں جانوروں کو برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے لٰہذا چین کو پاکستانی بھینسوں کا دودھ کے استعمال کا ایک نیا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …