چین بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے قوائد و ضوابط کو ممبر ممالک پرکبھی مسلّط نہیں کرے گا۔۔۔۔
چین نے ون بیلٹ ون روڑ کے تمام ممبر ممالک کو شامل کر کے قواعد و ضوابط وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مزید برآں چین کبھی بھی ان ممالک پر اپنے احکامات زبردستی نافذ نہیں کرئے گا۔ پاکستان بھی ون بیلٹ ون روڑ کے ممبر ممالک میں شامل ہے۔اس پیش رفت سے پاکستان پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ان خیالات کا اظہارچائینہ سینٹر فار کنٹمپریری ورلڈ سٹیڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جن شین نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ نے پاکستان کو اقتصادی ترقی کی ایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کا آغاز ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹریکچر کی بہتری اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے ہدف کے تحت کیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی ویتنام اور شمالی کوریا کی ترقی کے سلسلہ میں کی گئئ مدد سامراجی قوم کے حوالے سے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے واسطے ایک بہترین مثال ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے استدعا کی کہ وہ صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کی دوراندیش حکمت عملی کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈا کو مسترد کریں۔