چین خیبر پختونخواہ کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے سر گرم
چینی سفارت خانہ کے اکنامک اینڈ کمرشل کونسلر ڈاکٹر وانگ ژیہوا نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں سیاحت ،ہائیڈل توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس دوران سی پیک منصوبہ کے رکشئی اکنامک زون کی پیش رفت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے چینی سفارت خانہ کے اعلٰی عہدیدار کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے مذہبی مقامات کی سیاحت کے فروغ کے لئے چار سیاحتی زونز بنائے ہیں۔ چینی سفارت خانہ کے کونسلر نے تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی سیاحتی بورڈ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے خیبر پختونخواہ کے ٹوریزم ڈپارٹمنٹ کو ٹریننگ بھی دے گی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …