چین سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں میں 58سکولوں،خیبر پختونخواہ میں 30ہسپتالوں کے علاوہ ملک بھر میں 10زراعتی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لائے گا۔۔۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے پشاور میں منعقدہ ”شاہراہِ ریشم کے دیرینہ دوست”کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین قبائلی علاقوں میں 58سکول کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ میں 30ہسپتالوں کا قیام بھی عمل میں لا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قدیم دور میں پاکستان کے شمالی علاقے ہمارے آباء و اجداد کےمسکن ہوا کرتے تھے اسی سبب چین نے اس خطے کی ترقی و خوشحالی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔انہوں نے منصوبہ بندی کمیشن اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی رضا مندی سے 10زراعتی ریسرچ لیبارٹریوں کے قیام کی پیشکش بھی کی جس کے لئے ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس سے سفارشات طلب کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا خیبر پختونخواہ سی پیک منصوبہ کو ایک کامیاب منصوبہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پشاور پورے سینٹرل ایشیاء کے لئے رابطہ سازی کے زینہ بن سکتا ہے جس کے لئے کچھ نئے ٹریکس تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ کچھ کی تجدید کی جائے گی۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…