Home Latest News Urdu چین سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز کے لئے مستقل تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پُر عزم۔
چین سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز کے لئے مستقل تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پُر عزم۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)کے تحت پاکستان میں قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) میں پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کے مابین مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرے گا۔ انہوں نے چینی سفیر نونگ رونگ کو خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ فیصل آباد کے علامہ اقبال انڈسٹریل زون اور نوشہرہ کے قریب راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں خوش اسلوبی سے سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور ان میں پہلے ہی بڑی تعداد میں سرمایہ کار راغب ہوئے ہیں۔ چینی سفیر نونگ نے سی پیک کے تحت ایس ای زیڈز کی تعمیر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مستقل تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments Off on چین سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز کے لئے مستقل تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پُر عزم۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …