چین سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دے گا،وانگ وین بن، ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
.
ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ چین سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک ترقی کے مرحلے کو آگے بڑھائے گا اور لوگوں کے روزگار کو فائدہ پہنچائے گا اور علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس ویبینار سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس تک پاکستان کے اسٹریٹجک محور کو فعال کیا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…