چین سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پُر عزم ہے۔
.
پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے سی پیک پر وزیراعظم عمران خان کے بیانات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اتفاق کی بنیاد پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے میں تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کا خیرمقدم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک نے نے وسیع پیمانے پر مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے اور اس منصوبے نے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار دینے کے ذریعے سے مثبت سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کیے ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…