Home Latest News Urdu چین سی پیک کے ذریعے پاکستان کو اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
Latest News Urdu - April 25, 2021

چین سی پیک کے ذریعے پاکستان کو اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

.

چین توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرکے اپنے عظیم اقدام سی پیک کے ذریعے پاکستان کو اپنی مکمل صلاحیتیں بروئے کار لانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ سی پیک دوطرفہ سرمایہ کاری کا حامل سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس کے سبب پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے لینڈ لوکڈ ممالک کے لئے ترقی کے مواقع میسر آئے ہیں۔ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات 1951 میں شروع ہوئے جو اب ایک اعلٰی سطحی مقام پر پہنچ چکے ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کے مابین روابط اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنا ہے۔ سال 2021 کو ایک تاریخی سال کے طور پر منایا جارہا ہے کیونکہ اس سال دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو رہےہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تبادلے ہو رہے ہیں اور عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو اجاگر کرنے کے لئے متعدد اعلٰی سطحی ثقافتی تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سی پیک اور اس سے جڑے منصوبوں نے اپنے فوائد کے حصول کو یقینی بناکر دونوں ممالک کے لئے کثیر مواقع اور وسائل پیدا کیے ہیں۔

Comments Off on چین سی پیک کے ذریعے پاکستان کو اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…