چین عالمی رہنما کے طور پر درست سمت پر گامزن ہے ہے،صدر عارف علوی۔
.
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ چین نے دنیا میں ایک مثبت امیج قائم کیا ہے اور وہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ صدر علوی نے مزید کہا کہ آج کے دور میں مستحکم سیاسی حالات اور قابل قائدین کے سبب چین تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے شی جن پنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پر حکمرانی کرنے میں صدرژی کی غیر معمولی صلاحیت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد علاقائی تعاون اور سرمایہ کاری کے ذریعے باہمی فوائد کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دونوں حکومتوں کی کوششوں کے سبب مزید مستحکم ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دلی وابستگی قائم ہے۔ صدر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعلق خطے میں پائیدار امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔