چین مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے او آئی سی کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
.
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیجنگ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کر رہا ہے تاکہ مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری قائم کی جا سکے اور کثیرالجہتی کے لیے اتحاد اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے میڈیا کو بتایا کہ او آئی سی کا موضوع ’’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیر‘‘ موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم ہے اورچین کی شرکت اس کی بنیادی وجہ ہے۔شاہ محمود قریشی اور وانگ یی نے افغانستان کی صورتحال اور یوکرین تنازعہ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…