چین میں”پرواز ہے جنون” کی کامیابی کے بعدمزید پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کیں جائیں گی۔
.
چائینہ فلم امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کی صدر ژاؤ پنگ نے چائینہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو دیے گئےایک انٹرویو میں چین میں “پرواز ہے جنون” کی کامیابی کے بعد مزید پاکستانی فلموں کی نمائش کا عندیہ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح چینی عوام کو ثقافت ، تاریخ اور لوگوں کے حوالے سے معلومات کے حصول کی رَوش سے جوڑاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ2021ء میں پاکستان اور چین اپنی 70 ویں سفارتی سالگرہ منائیں گے اور اس سالگرہ کو فلم انڈسٹری میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے اور چین کو مزید پاکستانی فلمیں درآمد کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…