چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبا کو سیکھنے کے کثیر مواقع میسر آگئے۔
.
گوادر پرو کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں متعدد پاکستانی طلباء نے جنوب مغربی چین میں پرائمری اور ثانوی اسکول کے طلباء سے آن لائن ملاقات کی۔ چین کے رینمن یونیورسٹی (آر یو سی) کے سلک روڈ سکول (ایس آر ایس) کے زیر اہتمام یہ ایک مطالعہ امدادی پروگرام کاحصہ تھا جس کی مدد سے صوبہ ینان کے بچوں کو انگریزی زبان سیکھنے اور غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکے۔ اس رپورٹ کے مطابق”سلک روڈ”ممالک کے یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء کو کو بروئے کار لاکر نوجوانوں کو انگریزی سیکھ کر اپنی تعلیم کو عملی جامہ پہنانے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کے سبب پاکستانی طلبا کو چین کے بارے میں جامع تفہیم حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے .یہ تعلیمی پروگرام چین کی غربت کے خاتمے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …