Home Latest News Urdu چین میں منعقدہ سمارٹ ڈیزاسٹر پریوینشن کانفرنس میں چین پاکستان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - May 3, 2023

چین میں منعقدہ سمارٹ ڈیزاسٹر پریوینشن کانفرنس میں چین پاکستان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

.

چین پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی مشترکہ لیبارٹری کی پہلی تعلیمی کانفرنس چین کے شہر نانجنگ میں بڑے انفراسٹرکچر کے سمارٹ ڈیزاسٹر پریوینشن پر منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو اجاگر کیا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفارتخانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے قونصلر خان محمد وزیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانفرنس میں نئی ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا جو قدرتی آفات سے بڑے انفراسٹرکچر کو بچانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں اور اس میں چین اور پاکستان دونوں کے متعدد ماہرین نے شرکت کی۔ یہ تقریب چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے لیے ان کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

Comments Off on چین میں منعقدہ سمارٹ ڈیزاسٹر پریوینشن کانفرنس میں چین پاکستان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

Check Also

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…