Home Latest News Urdu چین میں منعقدہ فوجی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت۔
Latest News Urdu - October 1, 2021

چین میں منعقدہ فوجی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت۔

.

پاکستان نے بین الاقوامی ملٹری فلائٹ ٹریننگ کانفرنس 2021 میں شرکت کی ہے جو کہ چین کے شہر زوہائی میں منعقد ہو رہی ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں جہاں فوجی اور سویلین حلقوں کے بارہ چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے “ٹیلنٹ ، انوویشن ، تعاون اور ترقی” کے موضوع پر تقریریں کیں۔اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد موجودہ تربیتی مشق کے انداز اور تشخیص کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ پی ایل اے اے ایف کی جانب سے 2010 میں شروع کی گئی بین الاقوامی ملٹری فلائٹ ٹریننگ کانفرنس فلائٹ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور پرواز کی تربیت اور ہوا بازی کے سامان میں جدت پر خیالات اور پریکٹس کے تبادلے کا ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔

Comments Off on چین میں منعقدہ فوجی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…