Home Latest News Urdu چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
Latest News Urdu - May 2, 2024

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

.

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن (سی اے سی ڈی ای) کے صدر چینگ جنگے نے ملاقات کی۔ خلیل ہاشمی نے ملاقات کے بعد ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور اقوام متحدہ کے فورم سمیت پاکستان اور چین کے درمیان ماضی کے تجربات اور مضبوط تعاون میں اضافہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ چائنا آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ ایسوسی ایشن( سی اے سی ڈی ای) کے صدر سفیر چینگ جِنگے سے مل کر خوشی ہوئی جو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے پرانے دوست ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے فورم پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے کے تجربات اور مضبوط تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ ملاقات میں سی اے سی ڈی اے اور سفارت خانہ پاکستان بیجنگ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

Comments Off on چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…