چین میں پاکستانی طلباءکی 20روزہ ”انٹیلیجنٹ پاور ڈسٹری بیوشن ٹیکنالوجی ٹریننگ”مکمل۔۔۔۔۔
چین کے شینڈونگ انسٹیٹیوٹ اینڈ ووکیشنل کے زیرِ اہتمام ورکشاپ میں پاکستانی طلباء نے کامیابی سے 20روزہ”انٹیلیجنٹ پاور ڈسٹری بیوشن ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس”مکمل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ کے شعبے میں پاکستان کے انفینٹی انجینئرنگ کالج شیخپورہ،پنجاب میں زیرِ تعلیم ان طلباء نے چین کے شیڈونگ انڈسٹریل اینڈ ووکیشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں 20روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل کیا۔واضح رہے کہ ان تربیتی تقریبات سے نہ صرف معیارِ تعلیم میں بہتری آئے گی بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے پراجیکٹس کے کام میں پیش کے لئے بھی نہایت مددگار ثابت ہونگے۔نائب صدر ژاؤ ہانگجن اس موقع پر پاکستانی طلباء کی ٹریننگ کی تکمیل کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہو ان طلباء کو پاک چین دوستی کے ثقافتی تبادلوں کا سفیر قرار دیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …