چین میں پاکستانی ٹرک آرٹ فیسٹیول کا انعقاد۔
.
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ نے سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹ سینٹر، ینگ فانگ اور معروف ٹرک آرٹسٹ انٹرپرائز ‘پھول پتی’ کے اشتراک سے چین کے شہر لینگ فانگ میں پاکستان کے 83 ویں قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ٹرک آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب 2023 کو چین پاکستان سیاحت کے تبادلے کے سال کے طور پر منانے کی منصوبہ بندی کی سرگرمیوں کا ایک حصہ بھی ہے۔ افتتاحی تقریب میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں چینی معززین، سرکاری حکام، سفارتی کور کے ارکان، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی شامل تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بانی پاکستان قائد اعظم ، قائدین، شہداء اور ہیروز کو پاکستان بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند، خوشحال اور تکثیری ملک بنانا اب قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہر مشکل گھڑی میں ہرآزمائش پر پورا اتر نے والی چین پاکستان دوستی پرروشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ثقافتی اور عوام سے عوام کے تبادلوں کو مزید اہمیت دیں گے تاکہ ہمارے دونوں خاص طور پر نوجوان نسل اور عوام کے درمیان خیر سگالی اور دوستی کو مزید فروغ اور مضبوط کیا جا سکے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …