چین میں پاکستان سفارت خانہ کی آموں کی برآمد میں اضافے کے لئے آم فیسٹیول کا انعقاد۔۔۔
چین میں پاکستانی سفارت خانہ نے چائینہ اکنامک نیٹ اور کئی دیگر اداروں کے تعاون سے ‘آم فیسٹیول’ اور ‘ایکسپلورنگ سی پیک’ کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے پاکستان کے آموں کے کئی اعلٰی اقسام متعارف کرائے۔اس دوران انکا کہنا تھا کہ عظیم چینی رہنما چئیرمین ماؤ زو تنگ نےخیر سگالی کے جذبے کے ساتھ ساتھ پیپلز لبریشن آرمی کو تحفے کے طور پر 1968 میں چین میں پاکستان کے آم متعارف کرائے۔جبکہ اس تقریب میں پاکستانی برآمد کاروں نے شرکاء کو پاکستان کے اعلٰی اقسام کے آموں سے متعلق معلومات فراہم کیں جن کا شمار پاکستان کے آم کے اہم برآمد کاروں میں ہوتا ہے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…