Home Latest News Urdu چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں
Latest News Urdu - April 4, 2024

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں

.

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر یکھناجن کورل سکھ کو منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں سفارتی اسناد پیش کیں ۔ منگولیا کے دورے پر آئے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے سٹیٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب میں صدر کو اپنی اسناد پیش کیں ۔خلیل ہاشمی نے مختلف وزارتی اور نائب وزارتی سطح کے حکام، تعلیمی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے منگولیا کی وزیر خارجہ بیتسیت سیگ بیتمونکھ ، وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام کے ساتھ بات چیت میں دونوں ممالک کی نوجوان نسل کے درمیان خیر سگالی کو فروغ دینے کے لیے اپنے قدیم تہذیبی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments Off on چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…