Home Latest News Urdu چین میں پاک اسٹاک فوٹو کی جانب سے ورچوئل نمائش کا انعقاد۔
Latest News Urdu - April 29, 2021

چین میں پاک اسٹاک فوٹو کی جانب سے ورچوئل نمائش کا انعقاد۔

.

 پاکستان کی سب سے بڑی اسٹاک امیج لائبریری پاک اسٹاک فوٹو نے پاکستان کی خوبصورتی کو فروغ دینے کے لئے آل پاکستان-چائینہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن (اے پی سی ایف اے) اور بیجنگ پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ وِد فارن کنٹریز کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اسی سبب بیجنگ میں چائینہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) سمیت مختلف ورچوئل پلیٹ فارمز پر “پروٹِنگ پاکستان ٹوریزم اینڈ کلچر” کے عنوان سے ایک فوٹو نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پاکستان اورچین کےتعلقات کی 70 سالہ تقریبات کا ایک حصہ تھا۔ پاک اسٹاک فوٹو کے بانی عابد اعظم کے مطابق تصویری نمائش چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی متنوع ثقافت اور ورثہ سے روشناس کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Comments Off on چین میں پاک اسٹاک فوٹو کی جانب سے ورچوئل نمائش کا انعقاد۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔