چین میں یوم پاکستان جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
۔
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان اور چین وقت آزما دوست اور تعاون کے حامل اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت کی رہنمائی میں مستقبل میں دوستی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان میں گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران بے مثال مدد فراہم کرنے پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…