Home Opinion Editorials in Urdu چین نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کا خواہاں ہے
Opinion Editorials in Urdu - November 10, 2022

چین نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کا خواہاں ہے

.

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے لکھتے ہیں کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا پہلا سرکاری دورہ چند روز قبل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس نے درست سمت کا تعین کیا ہے اور پارٹی اور قوم کے فائدے کے لیے ایکشن پلان بنایا ہے۔ چین اور پاکستان چین تعلقات میں یہ دو اہم پیش رفتیں بیک وقت رونما ہوئی ہیں۔ سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے پہلے مکمل اجلاس میں جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کو متفقہ طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد چین کا سفر کرنے والے پہلے سربراہ مملکت وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔ اپنے مضمون میں چینی سفیر نونگ نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز نے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کی چیانگ اور چیئرمین لی ژانشو سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا ایک ستون سمجھتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں سی پیک نے برتری حاصل کی ہے۔ 27 اکتوبر کو 11ویں جے سی سی کا انعقاد کیا گیا جس نے دورے کے لیے ایک ٹھوس فریم ورک تیار کیا۔چینی سفیر نونگ نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دونوں ممالک نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے اور سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں نئی ​​تحریک پیدا کریں گے۔

Comments Off on چین نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کا خواہاں ہے

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔