Home Latest News Urdu چین نینوٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔۔۔فواد چودھری۔۔
Latest News Urdu - October 22, 2019

چین نینوٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔۔۔فواد چودھری۔۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری حالیہ دنوں چھ روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔اس دوران انہوں نے چین کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ ژی گانگ سے ملاقات بھی کی ہے۔اس ملاقات میں دونوں۔ملکوں کی ہم منصب قیادت نے پاکستان میں ہائی-پاورڑ ٹیکنالوجی انڈسٹری کی تعمیر و ترقی کے لئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ جبکہ دونوں ملکوں کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجدید کی جانب راغب ہونے کے عزم کے علاوہ سائنسی شعبے میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے پراجیکٹس کے تحت قائم آلات سے مزین صنعتوں کو مزید بہتر کرنے کے ذریعے سے پاکستان میں صنعتوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تجارت کوفروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔اس حوالے سے دونوں ملکوں کے اہم شخصیات کے درمیان ملاقاتوں میں پاکستان میں نینو ٹیکنالوجی کی پروڈکشن یونٹس کی تعمیر اور ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے حوالے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس ضمن میں پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چائینہ مشینری انجینئیرنگ کمپنی کے جنرل منیجر لی کین سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سولر پاور پلانٹ کی تنصیب پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے چائینہ الیکٹرک پاور کمپنی میں بجلی سے چلنے والی بسوں کا معائنہ کیا، اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ تین چینی کمپنیوں نے پاکستان میں شمسی توانائی کے پلانٹس کی تنصیب میں خواہشمندی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…