Home Latest News Urdu چین نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی قابلِ تحسین قرار دیا۔
Latest News Urdu - October 15, 2024

چین نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی قابلِ تحسین قرار دیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستانی عسکری حکام سے اہم ملاقات کی۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ اہم ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ چین کے وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Comments Off on چین نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی قابلِ تحسین قرار دیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…