Home Latest News Urdu چین نےصدر پاکستان آصف علی زرداری کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو سراہا۔
Latest News Urdu - March 16, 2024

چین نےصدر پاکستان آصف علی زرداری کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو سراہا۔

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے صدر آصف علی زرداری کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چینی صدر شی جن پنگ کے تہینتی پیغام کا شکریہ ادا کرنے کو نہایت خوش آئیند قرار دیا ہے۔ صدرزرداری نے چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے، شراکت داری کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ترجمان وین بن نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تعلقات پر روشنی ڈالی، ان کی تاریخی دوستی اور مشترکہ مستقبل پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے عوام کے مفاد کے لیے عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور چین اور پاکستان کے درمیان قریبی برادری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Comments Off on چین نےصدر پاکستان آصف علی زرداری کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو سراہا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔