چین نےپائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ مستقل تعاون کو یقینی بنایا ہے۔
Enter Your Summary here.
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جِنگ نے کووڈ۔19 کی وبا کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کے دوران چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔جبکہ عالمی وبائی مرض کے سبب پیدا صورتحال کے دوران چین کی پائیدار حمایت کو وفاقی وزیرخسرو بختیار نےقابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…