چین نے آئی ایم ایف سے نیا بیل آؤٹ پروگرام مذاکرات کے دوران پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے قائم مقام چارجڈ افیئرز باو ژونگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہےجب پاکستان اس وقت اپنے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔ اس ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوطرفہ تعلقات پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ژونگ نے پاکستان کو اقتصادی اور سیاسی دونوں پہلوؤں میں چین کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …