Home Latest News Urdu چین نے افغانستان پر پاکستان کے ٹرائیکا اجلاس کی حمایت کر دی۔
Latest News Urdu - November 11, 2021

چین نے افغانستان پر پاکستان کے ٹرائیکا اجلاس کی حمایت کر دی۔

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین کے خصوصی سفیر برائے افغان امور یو ژیاؤونگ آج افغان صورتحال پر پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وین بن نے مزید کہا کہ چین پاکستان اور علاقائی استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ اس ٹرائیکا اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندے اور نائب معاون وزیر برائے افغانستان تھامس ویسٹ اور روس کے خصوصی مندوب ضمیر کابلوف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Comments Off on چین نے افغانستان پر پاکستان کے ٹرائیکا اجلاس کی حمایت کر دی۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…