چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم کاوشوں اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کریں اور ان کا احترام کریں۔ لیجیان ژاؤنے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو چین اور پاکستان کو اپنے دشمنوں تصور کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور کووڈ-19 تمام انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں اور انہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…