چین نے سلامتی کونسل میں ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے،مصطفٰی حیدر سید
.
وائس آف امریکہ (وی او اے) کو دیئے گئےایک انٹرویو میں پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات باہمی بنیادی مفادات کے تحفظ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کو پڑوسی ممالک میں دہشت گردی سے جوڑ کر اس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر اس بیانیہ کو آگے بڑھانے کی ہندوستان کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔مزید برآں،انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی مفادات کا بھی تحفظ کرتا ہےجس میں نینسی پیلوسی کے تائیوان کے حالیہ دورے پر پاکستان کا واضح اور دو ٹوک موقف اور ’ون چائنا پالیسی‘ اور سنکیانگ اور ہانگ کانگ کے معاملات پرغیر متزلزل حمایت شامل ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…