Home Latest News Urdu چین نے سلامتی کونسل میں ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے،مصطفٰی حیدر سید
Latest News Urdu - August 12, 2022

چین نے سلامتی کونسل میں ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے،مصطفٰی حیدر سید

.

وائس آف امریکہ (وی او اے) کو دیئے گئےایک انٹرویو میں پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات باہمی بنیادی مفادات کے تحفظ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کو پڑوسی ممالک میں دہشت گردی سے جوڑ کر اس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر اس بیانیہ کو آگے بڑھانے کی ہندوستان کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔مزید برآں،انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی مفادات کا بھی تحفظ کرتا ہےجس میں نینسی پیلوسی کے تائیوان کے حالیہ دورے پر پاکستان کا واضح اور دو ٹوک موقف اور ’ون چائنا پالیسی‘ اور سنکیانگ اور ہانگ کانگ کے معاملات پرغیر متزلزل حمایت شامل ہے۔

Comments Off on چین نے سلامتی کونسل میں ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے،مصطفٰی حیدر سید

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…