Home Latest News Urdu چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے مزید 300 ملین یوان امداد کا اعلان کردیا۔
Latest News Urdu - September 4, 2022

چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے مزید 300 ملین یوان امداد کا اعلان کردیا۔

.

چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مالی امداد میں مزید 300 ملین کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا اور اس طرح یہ امداد 400 ملین یوان تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین مسٹر لو ژاؤہوئی نے کیا۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چینی حکومت نے گزشتہ ہفتے عطیہ کیے گئے 100 ملین یوان کے ہنگامی امدادی سامان کے بعد پاکستان کے لئے اضافی 300 ملین یوان کاامدادی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 400 ملین کے امدادی پیکج پر چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے مزید 300 ملین یوان امداد کا اعلان کردیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…