چین نے سی پیک کے ذریعے سےپاکستان کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید۔
.
دنیا نیوز چینل میں کامران خان کو دیے گئےایک انٹرویو میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ سی پیک کے حوالے سے پاک چین تعلقات کے دو بنیادی نکات ہیں جن میں سیکورٹی اور سرمایہ کاری کے معاہدے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دونوں پر اعتماد کر کے چین نے ملکی معیشت کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چین ہر آزمائش کے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی بھرپور مدد قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کی توانائی کی ایک تہائی ضروریات سی پیک کے تحت مکمل پاور پراجیکٹس کے ذریعے پوری کی جا رہی ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






