چین نے پاکستان کی قومی ترقی و خوشحالی میں سی پیک کے نمایاں کردار کا اعتراف کر لیا۔
.
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس کے دوران سی پیک کو پاکستان کی قومی ترقی میں کردار ادا کرنےاور علاقائی رابطہ سازی کو فروغ دینے کااہم محرک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا پائلٹ پراجیکٹ ہے اور 2013ء میں اس کے آغاز کے بعد سے ایک مثبت رفتار برقرار رکھی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گوادر پورٹ ، توانائی ،انفرسٹریکچر اور سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے 18 پاکستانی ایوارڈ یافتہ ملازمین کو بھی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…





