Home Latest News Urdu چین نے پاک فوج کوقومی استحکام کا ستون اور پاک ، چین دوستی و تعاون کا مضبوط محافظ قرار دیا۔
Latest News Urdu - August 25, 2025

چین نے پاک فوج کوقومی استحکام کا ستون اور پاک ، چین دوستی و تعاون کا مضبوط محافظ قرار دیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک ، چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ہونے والی اہم ملاقات پر چینی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کی بھرپور حمایت کی ہے۔ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی حالات میں پاک، چین تعلقات کو فروغ دینا علاقائی امن واستحکام کیلئے نہایت سودمند ہے اور چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک، چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ وانگ ژی کا مزید کہنا تھا کہ چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Comments Off on چین نے پاک فوج کوقومی استحکام کا ستون اور پاک ، چین دوستی و تعاون کا مضبوط محافظ قرار دیا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…