Home Latest News Urdu چین نے کووڈ-19 وبا کی صورتحال میں پاکستان کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
Latest News Urdu - May 15, 2021

چین نے کووڈ-19 وبا کی صورتحال میں پاکستان کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

.

 کووکس پروگرام کے ذریعے سے پاکستان کو اب تک چین سے مختلف کووڈ-19 ویکسینوں کی 10 ملین سے زائدخوراکیں اور طبی سازو سامان موصول ہوئے ہیں۔ ان ویکسینوں میں کین سینو ، سینوفرم ، اور سینوویک شامل ہیں۔ حال ہی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ذریعے سے سائنویکس کی تقریباً دس لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔ مزید برآں حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ 13 مئی سے 15 مئی کے دوران دس لاکھ خوراکیں پہنچی ہیں جبکہ اس ماہ کے آخر تک مزید 15 لاکھ خوراکیں پہنچنے کی امید ہے۔یاد رہے کہ پاکستان پہلا ملک تھا جس نے بطور عطیہ چین سے ویکسین وصول کی۔

Comments Off on چین نے کووڈ-19 وبا کی صورتحال میں پاکستان کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…