چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ چین نے ہمیشہ سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مدد فراہم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے صدر ژانگ گوولیانگ کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین نے حالیہ سیلاب کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے پاکستان کی بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے۔ اس موقع پر چینی وفد نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بھاری رقم کا چیک پیش کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …