Home Latest News Urdu چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - October 14, 2022

چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ چین نے ہمیشہ سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مدد فراہم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے صدر ژانگ گوولیانگ کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین نے حالیہ سیلاب کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے پاکستان کی بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے۔ اس موقع پر چینی وفد نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بھاری رقم کا چیک پیش کیا۔

Comments Off on چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…