چین نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا،سینیٹر مشاہد حسین
.
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے علاوہ توانائی کے کئی منصوبوں میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…




