Home Opinion Editorials in Urdu چین نے 70فیصد عالمی غربت کے خاتمے کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا ہے، شکیل احمد رامے۔
Opinion Editorials in Urdu - March 15, 2021

چین نے 70فیصد عالمی غربت کے خاتمے کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا ہے، شکیل احمد رامے۔

.

ماہر معاشیات اور پالیسی محقق شکیل احمد رامے چین کے ناقابل یقین کارنامے کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ چین نےملک سے غربت کا خاتمہ کرکے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ مزیدلکھتے ہیں کہ عالمی بینک نے اسے غربت میں 70 فیصد کمی کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ دنیا اب حیران ہے کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور چین نے کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی سربراہی میں جامع پالیسی اور عمل درآمد کے فریم ورک پر عمل پیرا ہوکر ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا ہے۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سی پی سی کی قیادت نے 1986 میں غربت میں کمی اور ترقی کے حوالے سے گروپ تشکیل دے کر عمل درآمد میں تسلسل کو یقینی بنایا۔ اس لیڈنگ گروپ نے صنعت اور روزگار پر خاص توجہ دے کرغربت کے خاتمے کے لئے اپنی حکمت عملی کو بہتر بنایا۔شکیل احمد رامے نے خاص طور پر کلیدی اصلاحات ، گورننس کی بہتری ، بدعنوانی کے خاتمے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، سی پی سی کے تمام ممبروں کو ان کاموں کو انجام دہی پر مامور کرنےاور ہر سطح پر تعلیم فراہم کرنے میں صدر شی جن پنگ کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان اور چین پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے ایک پلیٹ فارم لانچ کرنے کے عمل میں ہیں اور پاکستان کو یہ ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دینے اور اپنی بقاء کے لئے موثر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

Comments Off on چین نے 70فیصد عالمی غربت کے خاتمے کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا ہے، شکیل احمد رامے۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…