چین وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کو نہایت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے، ژاؤ لیجیان
.
بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دورے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر باہمی تعاون کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترقی کے مواقع بانٹنے اور سی پیک کی تعمیر کو زیادہ موثر انداز میں فروغ دینے پر متفق ہیں۔ ژاؤ لیجیان نے کہا کہ پاکستان نے چین کی طرف سے پیش کردہ عالمی ترقیاتی اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…